Ads

مری کے ہوٹل میں فائرنگ کا واقعہ

مری: سیاحوں کی جنت مری میں  ہوٹل کے اندر فائرنگ سے منیجر شدید زخمی ہوگیا ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں سیاحوں سے بدتمیزی اور تشدد کے واقعات کے بعد مقامی ہوٹل مالکان  جانی دشمن بن گئے، جی پی او چوک میں واقع ہوٹل کے استقبالیہ پر فائرنگ سے منیجر آصف تین گولیاں لگنے سے شدیدزخمی ہوگیا جسے بینظیر اسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا۔

فائرنگ کاواقعہ رات ڈیڑھ بجے کے قریب پیش آیاجب سیاحوں کارش تھا، پولیس نے ہوٹل کے سی سی ٹی کیمرے کی فٹیج بھی حاصل کرلی ہےجس میں ملزم کی شناخت کرلی گئی، مقامی تھانے کی پولیس نے ملزم مصعب خلیل سمیت 12 نامعلوم افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

سی سی ٹی وی فوٹیج میں نامعلوم شخص بات چیت کے دوران پسٹل نکال کر فائرنگ کرتے دیکھا جاسکتا ہے اور فائرنگ کے بعد ملزم با آسانی موقع سے فرار ہوجاتا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنے والا بھی مری کے ایک ہوٹل کا مالک ہےاورمتاثرہ فریق کاقریبی عزیز ہے،مرکزی ملزم کی گرفتاری کے چھاپوں کے دوران تین مشکوک افراد کو تحویل میں لیا گیا تاہم مرکزی ملزم تاحال پولیس کی پہنچ سے باہر ہے۔

The post مری کے ہوٹل میں فائرنگ کا واقعہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GI9bDQ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment