Ads

غیرقانونی شکار؛ سزا اورجرمانے بڑھانے کی تجویز

لاہور: پنجاب وائلڈلائف ڈیپارٹمنٹ نے جانوروں اورپرندوں کے غیرقانونی شکار کی روک تھام کےلیے جرمانوں اورسزاؤں میں اضافے کی سمری منظوری کےلیے پنجاب حکومت کوبھیج دی ہے تحفظ شدہ ایریا میں شکارکرنے والوں کو 50 ہزار روپے سے لے کر دو لاکھ روپے تک جرمانہ جبکہ 5 سال تک سزا ہوسکے گی۔

وائلڈلائف حکام کے مطابق جرمانے اورسزا کم ہونے کی وجہ سے شکاری چھوٹ جاتے ہیں، موجودہ قوانین کے تحت ممنوعہ اور تحفظ شدہ علاقوں میں شکارکھیلنے والوں کو 50 ہزار روپے تک جرمانہ کیا جاسکتا ہے۔ محکمہ تحفظ جنگلی حیات کی طرف سے نایاب جانوروں اورپرندوں کاشکارناقابل ضمانت جرم قراردینے کی بھی سفارش کی گئی تھی تاہم یہ تجویز پہلے مرحلے میں ہی مستردکردی گئی تھی۔

محکمہ پرامید ہے کہ سزاؤں اورجرمانے کی شرح میں اضافے سے غیرقانونی شکار کی شرح میں کمی آئے گی، شکاریوں کے خلاف کارروائیوں میں تیزی کےلیے فیلڈ اسٹاف کونئے ماڈل کی جدید گاڑیاں اوراسلحہ دیئے جانے کی تجویز دی گئی ہے۔

حکام کے مطابق شکاری جدید اورہیوی گاڑیاں استعمال کرتے ہیں لیکن فیلڈ اسٹاف کے پاس پرانی گاڑیاں ہیں، جس کی وجہ سے شکاری فرارہوجاتے ہیں، شکاریوں کی طرف سے جدید اسلحہ بھی استعمال کیا جاتا ہے، جن سے بعض اوقات چھاپہ مار ٹیموں پر فائرنگ بھی کی جاتی ہے۔کچھ عرصہ قبل ایسی ہی کارروائی کے دوران گوجرانوالہ ڈویژن میں وائلڈلائف کے دوملازمین قتل ہوگئے تھے، ڈسٹرکٹ وائلڈلائف آفیسر لاہورڈویژن تنویر جنجوعہ نے بتایا کہ ان کی ٹیمیں بڑی محنت اورجان خطرے میں ڈال کر شکاریوں کوپکڑتی ہیں لیکن شکاری چندہزار روپے محکمانہ جرمانہ اداکرکے چھوٹ جاتے ہیں۔

The post غیرقانونی شکار؛ سزا اورجرمانے بڑھانے کی تجویز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Q8X8yS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment