Ads

پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن و استحکام سے جڑی ہے، آرمی چیف

پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن و استحکام سے جڑی ہے، آرمی چیف

 راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن واستحکام اور خوشحالی سے جڑی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ملاقات کی، ملاقات میں صوبے کی سیکیورٹی صورتحال پر بات چیت کی گئی جب کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں سیکیورٹی ماحول میں بہتری لانے اور خوشحال بلوچستان پروگرام کے تحت سماجی و معاشی ترقی کے منصوبوں میں پاک فوج کی کوششوں کو سراہا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں سیکیورٹی کی صورتحال برقرار رکھنا پاک فوج کی اولین ترجیح ہے، پاکستان کی ترقی کا امن سے گہرا تعلق ہے کیوں کہ پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن واستحکام اورخوشحالی جڑی ہے۔

سربراہ پاک فوج نے کہا کہ بلوچستان میں پاک افغان سرحد پر باڑ کی تنصیبات سے امن و امان میں مزید بہتری آئے گی جب کہ پاک ایران سرحد پر سیکیورٹی رابطے و تعاون سے بھی سیکیورٹی کی صورتحال میں بہتری آئے گی۔

The post پاکستان کی خوشحالی بلوچستان کے امن و استحکام سے جڑی ہے، آرمی چیف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Ve9wRY

via Blogger http://bit.ly/2ETUo6r
December 29, 2018 at 07:04AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment