Ads

بیرون ممالک سے کراچی کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے، آئی جی سندھ

حیدرآباد: انسپکٹر جنرل سندھ پولیس کلیم امام نے کہا ہے کہ  بیرون ممالک سے کراچی کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے۔

حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کراچی میں بے امنی کی حالیہ لہر پر کہا ہے کہ بعض عناصر بیرون ممالک میں بیٹھ کر کراچی کے حالات کو خراب کرنے کی کوششیں کررہے ہیں اورکرائم کو بیرون ممالک سے کنٹرول کئے جانے کے شواہد بھی ملے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: علی رضا عابدی قتل کیس میں ایئرپورٹ سےاہم گرفتاری ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

آئی جی سندھ نے بتایا کہ علی رضا عابدی قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے تاہم تفتیش مکمل ہونے تک تفصیل بیان نہیں کرسکتا، پولیس  نےکراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے حالیہ واقعات کا سراغ لگا لیا ہے اور جلد ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔

کلیم امام کا کہنا تھا کہ کراچی میں رونما ہونے والے حالیہ واقعات کے بعد مزید وی آئی پیز نے سیکیورٹی کی درخواستیں دی ہیں ان وی آئی پیز اور ہائی پروفائل شخصیات کو سیکیورٹی فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔ جرائم کے محرکات کے حوالے سے آئی جی سندھ کا کہنا تھا کہ غربت اور مہنگائی جرائم کی وارداتوں میں اضافے کا اہم سبب ہے۔

The post بیرون ممالک سے کراچی کے حالات کو خراب کیا جارہا ہے، آئی جی سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SpGBsf
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment