Ads

کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے، ترجمان دفتر خارجہ        

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر فیصل کا کہنا ہے کہ کرتارپور راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے۔

دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں ترجمان ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ پاکستان کرتارپور راہداری منصوبے کو آگے بڑھائے گا، راہداری کا سنگ بنیاد رکھنے سے پاک بھارت عوام میں امید کی ایک نئی کرن پیدا ہوئی ہے، سنگ بنیاد کی تقریب میں بھارتی مہمانوں کی شرکت کے مشکور ہیں، بڑی تعداد میں سکھ یاتریوں کی تقریب میں شمولیت باعث افتخار ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے، امید ہے دونوں ممالک کا ہر قدم کرتارپور راہداری کی بہتری کے لئے ہوگا جب کہ ہم اپنے طرف سے پاک بھارت انٹرنیشنل بارڈر تک راہداری کی تعمیر کا آغاز کرنے والے ہیں۔

ترجمان کے مطابق پاکستان نے جارج بش سینئر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جارج بش سینئر نے عالمی چیلنجر کے دور میں اپنے ملک کی قیادت کی، پاکستان میں بش سینئر کو 2005 کے زلزلہ کے بعد ان کی کی گئی کاوشوں کی وجہ سے یاد رکھا جائے گا۔

The post کرتار پور راہداری کے حوالے سے بھارتی منطق بدنیتی پر مبنی ہے، ترجمان دفتر خارجہ         appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2FTeAYl
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment