Ads

شامی فورسز ترکی کے ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے منبج میں داخل

منبج: شامی فورسز ترکی کے ممکنہ حملے کے خلاف کرد جنگجوؤں کی مدد کرنے منبج میں داخل ہوگئیں۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق شامی حکومت کے فوجی دستے کرد ملیشیا گروپوں کے زیر تسلط علاقے منبج میں داخل ہو گئے ہیں، شامی دستے کرد ملیشیا کی دعوت پر اس علاقے میں داخل ہوئے جہاں ترکی حملہ کرنے کی تیاریاں کر رہا ہے۔

بشارالاسد کے فوجی دستوں اور شامی کردوں نے ترکی کے ممکنہ حملے سے نمٹنے کے لیے صف بندی کرلی، قبل ازیں امریکی فوج کردوں کی مدد کے لیے موجود تھیں،کرد رہنما نے تمام شامیوں سے ترک حملے کے خلاف متحدہ ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

ادھر شامی حکومت نے کرد باغیوں کی مدد اپیل کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ کردوں کے واپس اپنے وطن سے جڑنے پر بے حد خوشی ہے، ہم سب کا ایک مشترکہ دشمن ہے اور یہ لڑائی ہمیں مل کر لڑنی ہے۔

دوسری جانب ترکی کا کہنا ہے کہ شام میں کرد باغی دراصل کردستان ورکرز پارٹی کا حصہ ہیں اور اس جماعت سے ترکی کی سالمیت کو شدید خطرات لاحق ہیں، اسی لیے ترک فورسز ان باغیوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھے گی۔

The post شامی فورسز ترکی کے ممکنہ حملے کو روکنے کے لیے منبج میں داخل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QUnES2
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment