Ads

وزیراعلیٰ سندھ ذاتی ملازم کی طرح آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں، زلفی بخاری

 اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ سندھ ذاتی ملازم کی طرح آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کے مشیر برائے سمندر پار پاکستانی زلفی بخاری نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ فوری مستعفیٰ ہوں، اس سےکم کچھ قبول نہیں، بے نظیربھٹو نے آصف زرداری کی کرپشن سے خود کو الگ کیا مگر مراد علی شاہ اسی شخص کے ساتھ کھڑے ہیں۔

زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ خود قابل شرم کارکردگی کے باوجود وزیراعلیٰ سندھ آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں، مراد علی شاہ کا ذاتی ملازم کی طرح وفاداری دکھانا قابل شرم ہے، قبضہ مافیا، چور آصف علی زرداری کے بچاؤ کے لئے میدان میں آگئے ہیں۔

The post وزیراعلیٰ سندھ ذاتی ملازم کی طرح آصف زرداری کے جرائم کا دفاع کررہے ہیں، زلفی بخاری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GJUG2t
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment