Ads

ایف آئی اے کی اصغر خان عمل در آمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش

ایف آئی اے کی اصغر خان عمل در آمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش

 اسلام آباد: ایف آئی اے نے اصغر خان عمل در آمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش کردی۔

ایف آئی اے نے سپریم کورٹ میں اصغر خان کیس کی فائل بند کرنے کی رپورٹ جمع کراتے ہوئے کہا ہے کہ ادارے کے پاس اتنے شواہد نہیں کہ اس کیس پر فوجداری کارروائی ہو سکے، جن سیاستدانوں پر الزام تھا انہوں نے رقم کی وصولی کی تردید کی ہے، اہم گواہوں کے بیانات میں جھول ہیں اور بیانات ایک دوسرے سے نہیں ملتے، معاملہ 25 سال سے زیادہ پرانا ہے اور متعلقہ بنکوں سے پیسہ اکاؤنٹس میں جمع ہونے کا مکمل ریکارڈ نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں: اصغر خان کیس؛ حکومت کو سابق فوجی افسران کے خلاف کارروائی کا حکم

اصغر کیس میں بڑے بڑے سیاستدانوں پر 1990 کی دہائی کے الیکشن میں پیسہ لیکر دھاندلی کرانے کا الزام تھا اور سپریم کورٹ نے ان انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے ایف آئی اے کو رقوم تقسیم کرنے کے معاملہ کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔

The post ایف آئی اے کی اصغر خان عمل در آمد کیس کی فائل بند کرنے کی سفارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SrgS2H

via Blogger http://bit.ly/2EStjk5
December 29, 2018 at 12:29AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment