Ads

امریکا میں سائبر حملوں سے اخبارات کی اشاعت اور تقسیم کا نظام ٹھپ

امریکا میں سائبر حملوں سے اخبارات کی اشاعت اور تقسیم کا نظام ٹھپ

لاس اینجلس: امریکا میں سائبر حملوں نے اخبارات کی اشاعت اور اُن کی تقسیم کے نظام کو ٹھپ کر کے رکھ دیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سائبر حملے کے نتیجے میں امریکا کے معروف اخبارات لاس اینجلس ٹائمز، شگاگو ٹریبیون، بالٹی مور سن اور دیگر جریدوں کی چھپائی، اشاعت اور تقسیم کے نظام کو کافی نقصان پہنچا۔

علاوہ ازیں وال اسٹریٹ جرنل اور نیویارک ٹائمز کے لاس اینجلس کی اشاعت میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ سائبر حملہ ایک وائرس کے ذریعے کیا گیا جس نے ان اداروں کے اشاعتی اور تقسیم کار کے سافٹ ویئر کو ناکارہ بنادیا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ سائبر حملہ کسی اورملک سے کیا گیا، کمپیوٹرز کے سرور کو ہدف بنایا گیا تاکہ اشاعت و تقسیم کے انفرا اسٹریکچر کو نقصان پہنچا کر اہم معلومات چوری کی جاسکیں۔

محمکہ ہوم لینڈ سیکیورٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اخبارات کے نظام پر سائبر حملے سے آگاہ ہیں، حکومت اور صنعتی شراکت دار اس معاملے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل طے کر رہے ہیں۔

The post امریکا میں سائبر حملوں سے اخبارات کی اشاعت اور تقسیم کا نظام ٹھپ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QZR80M

via Blogger http://bit.ly/2QZqogE
December 30, 2018 at 07:04AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment