Ads

کیا حمائمہ ملک ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں ماہرہ سے زیادہ خوبصورت نظرآئیں گی؟

کیا حمائمہ ملک ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں ماہرہ سے زیادہ خوبصورت نظرآئیں گی؟

کراچی: پاکستانی اداکارہ حمائمہ ملک نے فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ میں اپنے کردار کے حوالے سے کہا ہے کہ وہ فلم میں مضبوط کردار اداکرنے کے ساتھ بہت خوبصورت اوردلکش بھی نظر آئیں گی۔

پاکستان کی سب سے زیادہ انتظارکی جانے والی فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ ٹریلرریلیز ہونے کے بعد سے ہی شائقین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ فلم میں اداکار فواد خان، ماہرہ خان، حمزہ علی عباسی اورحمائمہ ملک جیسی بڑی کاسٹ شامل ہے۔ اداکارہ حمائمہ ملک نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں فلم میں اپنے کردار کے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ وہ فلم میں نہ صرف مضبوط کردارادا کررہی ہیں بلکہ وہ سب سے خوبصورت اور پُرکشش بھی نظرآئیں گی۔

ٹریلرمیں فلم کی مرکزی اداکارہ ماہرہ خان کی خوبصورتی کی تمام لوگوں نے تعریف کی ہے تاہم حمائمہ کے بیان سے ایسا لگ رہا ہے جیسے وہ فلم میں ماہرہ سے زیادہ خوبصورت اوردلکش نظر آئیں گی۔

حمائمہ ملک نے اپنے کردارکی مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں ایک بے خوف شہزادی کی طرح نظر آئیں گی جوکسی سے نہیں ڈرتی اورزندگی کی ہر مشکل کا سامنا کرنے کے لیے ہروقت تیار رہتی ہے۔

واضح رہے کہ فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی دھوم پاکستان سے نکل کر بھارت تک پہنچ چکی ہے، کرن جوہر، عالیہ بھٹ اورسدھارتھ ملہوترا سمیت متعدد ستاروں نے فلم کے ٹریلرکی تعریف کی ہے۔ فلم’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ اگلے سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

The post کیا حمائمہ ملک ’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘ میں ماہرہ سے زیادہ خوبصورت نظرآئیں گی؟ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2rW48pd

via Blogger http://bit.ly/2Tb3srB
December 27, 2018 at 12:19AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment