Ads

نوازشریف سے والدہ اور بیٹی مریم نواز کی جیل میں ملاقات

لاہور: سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کے لیے ان کی صاحبزادی مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نوازشریف کی والدہ شمیم اختر، صاحبزادی مریم نواز اور حمزہ شہباز ان سے ملاقات کے لیے کوٹ لکھپت جیل پہنچ گئے، مریم نواز والد کے لیے گھر سے کھانا بھی ساتھ لے کر آئیں۔

اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف سے کوٹ لکھپ جیل میں ملاقات کے لیے شریف خاندان کی جانب سے درخواست دی گئی تھی جسے جیل انتظامیہ کی جانب سے منظور کرلیا گیا۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیراعظم سے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، پرویز رشید، رانا ثناءاللہ، محمد زبیر، مشاہد اللہ خان، مشاہد حسین سید، مریم اورنگزیب اور طارق فضل چوہدری کی ملاقات کا بھی امکان ہے تاہم جیل انتظامیہ کی جانب سے ان رہنماؤں کو اب تک ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔

The post نوازشریف سے والدہ اور بیٹی مریم نواز کی جیل میں ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RmiL3e
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment