Ads

دپیکا پڈوکون کا ماں بننے کی خبروں پرردعمل

ممبئی: ناموراداکارہ دپیکا پڈوکون کا ماں بننے کے حوالے سے کہنا ہے کہ جب قسمت میں یہ نعمت لکھی ہوتی ہے تب ہی بچہ دنیا میں آتا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب دپیکا پڈوکون سے پوچھا گیا کہ شادی کے بعد اکثر خواتین کے ماں بننے سے متعلق سوالات شروع ہوجاتے ہیں۔ چند روز قبل اداکارہ انوشکا شرما کے بارے میں بھی میڈیا میں افواہیں گردش کررہی تھیں کہ وہ ماں بننے والی ہیں تاہم انہوں نے ان افواہوں کی تردید کردی تھی۔ آپ نے اس طرح کی افواہوں کا کس طرح سامنا کرنے کی منصوبہ بندی کی ہے؟

اس سوال کے جواب میں دپیکا نے کہا ایمانداری کی بات ہے مجھے نہیں لگتا اس طرح کی افواہوں کا سامنا کیا جاسکتا ہے۔ کئی بارایسا ہوتا ہے کہ اس طرح کی خبریں سچ ہوتی ہیں اورلوگ آپ کے کچھ کہنے سے قبل ہی اندازے لگالیتے ہیں اورکئی بار اس طرح کی خبریں سچ نہیں ہوتیں تو مجھے نہیں لگتا کہ ان افواہوں کا سامنا کرنے کا کوئی طریقہ ہے۔

دوران انٹرویو دپیکا نے کہا جب ماں بننے کا وقت ہوگا تویہ بھی ہوجائے گا، ہر شادی شدہ جوڑا بچے کی خواہش رکھتا ہے اور جب قسمت میں یہ نعمت لکھی ہوتی ہے تب ہی بچہ دنیا میں آتا ہے۔ ہاں ایک دن یہ ضرورہوگا، لیکن مجھے لگتا ہے ہمیں بار بار خواتین یا شادی شدہ جوڑے سے اس قسم کے سوالات نہیں پوچھنے چاہئیں۔ مجھے لگتا ہے جس دن ہم اس طرح کے سوالات پوچھنا بند کردیں گے وہ ہی وقت تبدیلی کا ہوگا۔

The post دپیکا پڈوکون کا ماں بننے کی خبروں پرردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CDpSMK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment