Ads

رنویرکی ’سمبا‘ شاہ رخ کی ’چنائی ایکسپریس ‘ کو پیچھے چھوڑدے گی، فلم ڈسٹری بیوٹرز

ممبئی: بھارتی فلم ڈسٹری بیوٹرز نے رنویر سنگھ اور سارہ علی خان کی فلم ’سمبا‘ کے متعلق پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم شاہ رخ خان کی ’چنائی ایکسپریس‘ کو پیچھے چھوڑدے گی۔

بالی ووڈ ہدایت کارروہت شیٹھی کی فلم ’سمبا‘ آج بھارت سمیت دنیا بھرمیں ریلیز کردی گئی، فلم میں اداکار رنویر سنگھ اور سارہ علی خان نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ ریلیزسے قبل ہی فلم ’سمبا‘ کے چرچے جاری تھے جب کہ بھارتی تجزیہ نگارترن آدرش نے بھی فلم کو ہٹ قرار دیتے ہوئے 4 اسٹار دئیے ہیں۔

دوسری جانب فلم ڈسٹری بیوٹراکشے راٹھی نے فلم کے پہلے دن کے بزنس سے متعلق کہا ہے کہ فلم ریلیز کے پہلے روز 25 کروڑ کا بزنس کرے گی جب کہ انہوں نے امید ظاہرکی ہے کہ فلم 3 سے 4 دنوں میں 100 کروڑ کلب میں بھی شامل ہوجائے گی۔

اکشے راٹھی سے جب پوچھا گیا کہ کیا فلم ’سمبا‘ روہت شیٹھی اورشاہ رخ خان کی سپرہٹ فلم ’چنائی ایکسپریس‘ کو پیچھے چھوڑدے گی تو انہوں نے کہا ہاں یہ ممکن ہے، مجھے یقین ہے’سمبا‘ بلاک بسٹر ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ 2013 میں ریلیز ہوئی ہدایت کارروہت شیٹھی، شاہ رخ خان اوردپیکا پڈوکون کی فلم ’چنائی ایکسپریس‘ بلاک بسٹر ثابت ہوئی تھی جس نے باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کیاتھالہٰذا روہت شیٹھی کو فلم’سمبا‘سے بھی بہت امیدیں ہیں۔

The post رنویرکی ’سمبا‘ شاہ رخ کی ’چنائی ایکسپریس ‘ کو پیچھے چھوڑدے گی، فلم ڈسٹری بیوٹرز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TcBtYw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment