Ads

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مثبت موڑ

 بیونس آئرس: امریکی اور چینی صدور نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر عائد ٹیکسوں کی نئے شرح کو معطل کر کے معاملات کے حل کے لیے مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق ارجنٹائن میں جی-20 سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی ہم منصب ژی جن پنگ کے درمیان کامیاب ملاقات میں فریقین کے درمیان تجارتی اور معاشی تنازعات پر قائم ڈیڈ لاک عارضی طور پر ختم ہوگیا ہے۔

امریکی اور چین کے صدور نے ایک دوسرے کی درآمدی اشیاء پر لگائے جانے والے ٹیکسوں کی نئی شرح کو 90 دن کے لیے معطل کردیا ہے اور اس دوران معاشی تنازعات کو حل کرنے کے لیے مذاکرات پر اتفاق کرلیا ہے۔ فریقین نے ایک دوسرے کی مصنوعات پر جنوری 2019 میں ٹیکسوں کی نئی شرح عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔

امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تنازعے کا آغاز صدر ٹرمپ  کے پہلے خطاب سے ہی شروع ہو گیا تھا لیکن اس تنازعے نے تجارتی جنگ کی شکل صدر ٹرمپ کے امریکی تجارتی پالیسی کو احمقانہ قرار دینے اور تجارتی جنگ کو پسندیدہ امر کہنے پر اختیار کی تھی۔

امریکی صدر کے معاشی پالیسی سے متعلق متنازعہ بیان پر مشیر تجارت مستعفی ہوگئے تھے جب کہ وائٹ ہاؤس انتظامیہ میں بھی مزید تبدیلیاں ہوئی تھیں، بعد ازاں امریکا نے چینی مصنوعات پر درآمدی ٹیکس میں اضافہ کیا جس کے جواب میں چین نے بھی امریکی مصنوعات پر ٹیکس کی شرح بڑھا دی اور یہ سلسلہ تاحال جاری تھا۔

The post امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ میں مثبت موڑ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zDxHQK
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment