Ads

کراچی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا

کراچی اور راولپنڈی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا۔

آئی جی سندھ کلیم امام نے ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم کا حکم دے دیا اور اس حوالے سے ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ کو خط بھی لکھ دیا جس میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں شہر کی تین معروف سڑکوں کو ماڈل روڈ بنایا جائے،  ماڈل سڑکیں شارع فیصل، آئی آئی چندریگر روڈ اور میٹروپول سے دو تلوار چورنگی تک بنایا جائے۔

آئی جی سندھ کلیم امام کا کہنا تھا کہ ماڈل سڑکوں پر قائم پیٹرول پمپس پر بھی کڑی نگاہ رکھی جائے اور ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنے والے موٹر سائیکل سواروں کو فیول فراہم نہ کیا جائے۔ سڑکوں کی بندش کے لیے لگائے جانے والے کنٹینرز کے لیے بھی ضابطہ اخلاق بنادیا  گیا، آئی جی سندھ نے حکم دیا کہ کنٹینرز پر زحمت کے لیے معذرت واضح طور پر لکھوایا جائے۔

دوسری جانب راولپنڈی میں بھی سٹی ٹریفک پولیس نے آج سے ہیلمٹ کی پابندی پر سختی سے عملدرآمد کروانا شروع کر دیا۔ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو شہر اور کینٹ کے کسی بھی پیٹرول پمپ سے پیٹرول نہیں دیا جا رہا جب کہ مال روڈ سے کچہری چوک تک بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکلوں سواروں کے داخلے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر محمد بن اشرف کا کہنا ہے کہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو بھاری جرمانے بھی کیے جائیں گے، جس کے لیے ٹریفک پولیس کے خصوصی اسکواڈز تعینات کردئیے گئے ہیں۔

The post کراچی میں بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کو پیٹرول نہیں ملے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Qp7E9x
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment