Ads

مقبوضہ کشمیر میں دس سالہ بچہ پُراسرار دھماکے میں شہید

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں پُراسرار دھماکے میں شدید زخمی ہونے والے 10 سالہ بچے نے اسپتال میں دم توڑ دیا۔

کشمیر میڈیا سیل کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں 10 سالہ  بچہ اپنے والد کے ہمراہ ضلع پلوامہ کے آرمی کیمپ کے نزدیک مویشی چَرا رہا تھا کہ ایک پُراسرار دھماکے میں شدید زخمی ہوگیا جب کہ بچے کے والد محفوظ رہے۔

10 سالہ عارف ڈار کو ضلعی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد سری نگر کے سی ایم ایچ اسپتال لے جایا گیا جہاں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے معصوم بچے نے جام شہادت نوش کرلی۔

اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ بچہ بارودی سرنگ کے پھٹنے سے زخمی ہوا یا قریبی آرمی کیمپ سے بارودی مواد سے بچے کو نشانہ بنایا گیا تاہم حادثے کی نوعیت کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے۔

پُراسرار دھماکے میں شہید ہونے والے بچے کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مقامی افراد کے علاوہ جنوبی کشمیر سے بڑی تعداد میں لوگ پہنچے۔ شرکاء نے بھارت مخالف، جدوجہد آزادی کشمیر اور پاکستان کے حق میں نعرے بلند کیے۔

واضح رہے کہ 11 جولائی کو ضلع شوپیاں میں دھماکا خیز بارودی مواد سے کھیلنے کے دوران ہونے والے دھماکے میں ایک بچہ شہید اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں دس سالہ بچہ پُراسرار دھماکے میں شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2CGqyRk
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment