اسلام آباد: سیکٹر آئی ایٹ میں پولیس پر فائرنگ سے ایک اہلکار جاں بحق اور دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔
اسلام آباد کے سیکٹر آئی ایٹ سنگم مارکیٹ میں نامعلوم ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں کانسٹیبل وسیم موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا جب کہ ایک جوان عارف شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور دونوں اہلکاروں کو پمز منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے وسیم کی موت کی تصدیق کردی جبکہ عارف کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے تاہم اس کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
اطلاعات کے مطابق حملہ آوروں نے گشت پر مامور پولیس موبائل کو نشانہ بنایا اور وہ فائرنگ کرکے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لئے پورے علاقے میں سیکیورٹی انتظامات کو سخت کردیا گیا ہے اور چیکنگ کی جارہی ہے۔
The post اسلام آباد میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق، دوسرا شدید زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GNO4QK
0 comments:
Post a Comment