Ads

ڈیم فنڈ میچ؛ میدان کے باہر بلند دعوے کرنے والے فواد چوہدری ایک رن پر آؤٹ

 اسلام آباد: اپنی شعلہ بیانی اور اپوزیشن پر کڑی تنقید کے حوالے سے مشہور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری صرف ایک رن پر آؤٹ ہوگئے۔

اسلام آباد میں ڈیمز کے عطیات جمع کرنے کیلئے ارکان قومی اسمبلی اور پی سی بی کی ٹیموں کے درمیان کرکٹ میچ ہوا۔ بیٹنگ کے لیے جانے سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ خوبصورت گراوٴنڈ اور اچھا دن ہے، یہ میچ پانی کیلئے ہو رہا ہے اور پی ٹی آئی کی حکومت ماحول کو ترجیح دیتی ہے۔

فواد چوہدری نے بلند و بانگ دعوے کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹرینز مدمقابل ٹیم کو ہرا دیں گے، میں تو میچ میں تباہی مچا دوں گا اور اپوزیشن کا سارا غصہ یہیں نکلنا ہے، اگر چیف جسٹس صاحب یہاں ہوتے تو ان کو بھی میچ کے لیے بلاتے۔ لیکن اپنے دعوؤں کے برعکس وزیر اطلاعات فواد چوہدری صرف ایک رن بناکر آوٴٹ ہوگئے۔

The post ڈیم فنڈ میچ؛ میدان کے باہر بلند دعوے کرنے والے فواد چوہدری ایک رن پر آؤٹ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2zyOTH3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment