Ads

میری اور فواد خان کی جوڑی بہت اچھی لگتی تھی، سونم خان

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے ایک بار پھر پاکستانی اداکار فواد خان کی تعریفوں کے پل باندھتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اور فواد ایک ساتھ اسکرین پر بے حد اچھے لگتے تھے۔

سونم کپور ابھی تک فواد خان کی پُرکشش شخصیت کے سحر سے باہر نہیں نکل سکی ہیں جب ہی تو وہ ہر موقع پر انہیں یاد کرتی رہتی ہیں۔ حال ہی میں ’کافی ود کرن‘میں سونم کپور اپنی بہن ریحاکپور اور بھائی ہرشوردھن کپور کے ساتھ شریک ہوئیں۔

شو میں ریپڈ فائر راؤنڈ کے دوران جب کرن جوہر نے سونم سے سوال کیا کہ آپ کی آن اسکرین جوڑی کس کے ساتھ سب سے زیادہ اچھی لگتی ہے تو سونم نے کہا میری اور فواد خان کی آن اسکرین جوڑی بہترین تھی لیکن کرن نے انہیں واپس بھیج دیا۔ سونم نےمزید کہا وہ سلمان خان کے ساتھ بھی اچھی لگتی ہیں۔

رواں سال ہونے والی بالی ووڈ شادیوں میں سے سونم کو کون سی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اس کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ انہیں ویرات کوہلی اورانوشکا شرما کی شادی سب سے زیادہ اچھی لگی اور وہ ان کی شادی کی تصاویر دیکھ کر روپڑی تھیں۔

The post میری اور فواد خان کی جوڑی بہت اچھی لگتی تھی، سونم خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2LIaGRh
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment