Ads

جوہری تنصیبات کے خاتمے میں تیزی امریکی رویے سے مشروط ہے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ: شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کو ختم کرنے کے عمل میں تیزی لائی جاسکتی ہے تاہم یہ امریکی ردعمل سے مشروط ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سال نو کی آمد پر اپنے سالانہ خطاب میں شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن نے ملک کی پالیسیوں اور خطے میں تبدیل ہوتی صورت حال پر تفصیلی اظہار خیال کیا۔

کم جونگ اُن نے کہا ہے کہ شمالی کوریا جوہری تنصیبات کو ختم کرنے کے معاہدے پرعمل درآمد کررہا ہے تاہم امریکا پابندیوں سے متعلق مثبت رویہ اختیار نہیں کرتا تو ہمیں بھی دوسرے آپشن اپنانا ہوں گے۔

سربراہ شمالی کوریا نے مزید کہا کہ اگر امریکا دوطرفہ تعلقات میں بہتری کے لیے اپنے وعدوں کی تکمیل کی رفتار تیز کرتا ہے تو جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کو تلف کرنے کے عمل میں بھی تیزی آجائے گی۔

سربراہ کم جونگ اُن نے کہا کہ شمالی کوریا کی سلامتی کے خلاف کسی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا دنیا ہم سے بہتر رویے کی توقع رکھتی ہے تو عالمی طاقتوں کو بھی اپنے رویے پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس امریکا اور شمالی کوریا کے سربراہ کے درمیان تاریخی ملاقات میں کم جونگ اُن نے جوہری تنصیبات اور ہتھیاروں کو تلف کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔

The post جوہری تنصیبات کے خاتمے میں تیزی امریکی رویے سے مشروط ہے، شمالی کوریا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2R6Vaog
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment