Ads

امریکی صدر کی غلط انگریزی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی

 واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اپنی ٹویٹ میں غلط انگریزی لکھنے پر سوشل میڈیا پر مذاق کا نشانہ بن گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے متنازع بیانات اور منفی پالیسیوں کے باعث خبروں کی زینت بنتے رہتے ہیں تاہم اس بار شیخی بگھارنے کی ناکام کوشش میں جگ ہنسائی کا سبب بن گئے۔ امریکی صدر کی حکومتی شٹ ڈاؤن کو کیش کرانے کی کوشش ناکام ہوگئی۔

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر اپنی ایک ٹویٹ میں امریکی صدر نے وائٹ ہاؤس میں اپنی جیب سے ایک یونیورسٹی فٹ بال ٹیم کے لیے دعوت کے اہتمام کی روداد بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’حکومتی شٹ ڈاؤن کی وجہ سے کھلاڑیوں کے طعام کے اخراجات میں نے خود برداشت کیے اور ایک ہزار برگر منگوائے‘۔

Twitter

تاہم اپنی ٹویٹ میں امریکی صدر نے برگر کنگ کی ایک پروڈکٹ ’ہیم برگر‘ کو Hamberder لکھ دیا جس پر صارفین نے امریکی صدر کا خوب مذاق اُڑایا اور برگر کنگ کی جانب سے بھی جوابی مزاحیہ ٹویٹ کی گئی۔ بعد ازاں امریکی صدر نے اپنی ٹویٹ میں ہجے کی غلطی کو درست کردیا۔

The post امریکی صدر کی غلط انگریزی جگ ہنسائی کا سبب بن گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QTVRfo
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment