Ads

بریگزٹ ڈیل پر برطانوی وزیراعظم کو ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کا سامنا

 لندن: برطانوی ایوان سے بریگزٹ ڈیل کے مسترد ہونے کے بعد وزیراعظم تھریسامے  کو ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کا سامنا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیراعظم تھریسامے کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ آج ہوگی۔ اپوزیشن نے وزیراعظم تھریسامے کے خلاف تحریک عدم اعتماد بریگزٹ ڈیل پر 432 ووٹ کے مقابلے میں 202 ووٹ سے ناکامی کے بعد پیش کی۔ ایک ماہ قبل بھی برطانوی وزیراعظم کے خلاف تحریک اعتماد پیش کی گئی تھی جو ناکام رہی تھی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : برطانوی ایوان نے بریگزٹ ڈیل کو کثرت رائے سے مسترد کردیا

اپوزیشن جماعت لیبر پارٹی کے رہنما جرمی کوربن نے کہا کہ پارلیمنٹ نے وزیراعظم تھریسامے کے بریگزٹ ڈیل کو بھاری اکثریت سے مسترد کردیا ہے جس کے بعد وزیراعظم اپنا اعتماد کھو چکی ہیں۔

واضح رہے کہ برطانیہ کا یورپی یونین سے انخلاء کا فیصلہ دو برس قبل عوامی ریفرنڈم میں کیا گیا تھا جس پر عمل درآمد کے لیے موجودہ وزیراعظم کو مشکلات کا سامنا ہے۔ صورت حال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو بریگزٹ ڈیل پر بھی ریفرنڈم کرایا جا سکتا ہے۔

The post بریگزٹ ڈیل پر برطانوی وزیراعظم کو ایک بار پھر تحریک عدم اعتماد کا سامنا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Hdtfy4
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment