لاہور: سیشن عدالت نے گلوکارعلی ظفر کو میشا شفیع کے خلاف شہادت کے لیے ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہونے کا حکم دے دیاہے۔
لاہور کی سیشن عدالت میں علی ظفر کی جانب سے گلوکارہ میشا شفیع کے خلاف ہتک عزت کے دعویٰ پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے میشا شفیع کے خلاف شہادت کے لیے علی ظفر کو ذاتی حیثیت میں 9 فروری کو عدالت طلب کرلیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: علی ظفر معصوم بننے کی کوشش کررہا ہے، میشا شفیع
واضح رہے کہ میشا شفیع کے خلاف گلوکارعلی ظفر نے ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا ہوا ہے جس میں یہ موقف اختیار کیاگیا ہے کہ میشا شفیع کی جانب سے ان پر لگائے جانے والے جنسی ہراسانی کے الزامات درست نہیں ہیں۔ میشا شفیع نے ان پر الزامات سستی شہرت حاصل کرنے کے لیے لگائے ہیں لہٰذا عدالت میشاشفیع کو بے بنیاد الزامات لگانے کے لیے ہرجانہ اداکرنے کا حکم جاری کرے۔
کیس کا پس منظر
میشا شفیع نے علی ظفر پر جنسی ہراسانی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ علی ظفر نے انہیں ایک بار نہیں کئی بار ہراساں کیا ہے جس کے جواب میں علی ظفر نے میشا شفیع پر ہتک عزت کا دعویٰ دائر کرتے ہوئے انہیں ایک ارب ہرجانے کا نوٹس بھجوایاتھا۔
The post جنسی ہراسانی معاملہ؛ عدالت نے گلوکارعلی ظفر کو طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2G0Dg0u
0 comments:
Post a Comment