Ads

نیب کےخلاف منظم اور جارحانہ پروپیگنڈا کیا جارہاہے، چیئرمین جاوید اقبال

 اسلام آباد: چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاویداقبال کا کہنا ہے کہ نیب بدعنوان عناصر کو پکڑنے کے لئے پرعزم ہے۔

نیب ہیڈ کوارٹرمیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ اورملک کی ترقی وخوشحالی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، اس کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔

جسٹس (ر) جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ نیب کےخلاف منظم اور جارحانہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، تنقید کرنے والے نیب قانون کو ڈریکونین لاء کہتے ہیں، نیب پر تنقید کرنے والوں کو آئین و قانون اور نیب لاء کاعلم ہی نہیں، سپریم کورٹ اس قانون کی تمام جزئیات کا جائزہ لے چکی ہے، اور عدالت عظمیٰ  نے نیب لاء کو نہ غیرآئینی کہا، نہ ہی ڈریکونین لاء کہا، پلی بارگین نہ ہوتا تو جورقم واپس لی گئی پاکستان کا کوئی ادارہ واپس نہيں لاسکتا تھا۔

چیئرمین جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بدعنوان عناصر کو پکڑنے کے لئے پرعزم ہے اور ملک سے بدعنوانی کے خاتمہ کے لئے اپنی قومی ذمہ داری مؤثر طریقے سے سرانجام دے رہا ہے، نیب ہر قیمت پر بدعنوانی کے خاتمے  اورقوم کی امنگوں پر پورا اترنے کے لئے اپنے طریقہ کار میں تبدیلی لایا ہے، اسی لئے نیب کے خلاف منظم اور جارحانہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔

The post نیب کےخلاف منظم اور جارحانہ پروپیگنڈا کیا جارہاہے، چیئرمین جاوید اقبال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GRhSM8
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment