Ads

کوئی وزیراعظم اس ملک میں این ار او دینے کے قابل نہیں، سعد رفیق

کوئی وزیراعظم اس ملک میں این ار او دینے کے قابل نہیں، سعد رفیق

اسلام آباد: سابق وزیرریلوے سعد رفیق کا کہنا ہے کہ این آر او کی بات احمقانہ ہے کیوں کہ کوئی وزیراعظم اس ملک میں این ار او دینے کے قابل نہیں ہے۔

اسلام آباد میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کبھی بھی احتساب کے نام پر احتساب نہیں کیا گیا، چاہے مارشل لاء ہو یا ہمارا اپنا دور، احتساب کے پورے نظام پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔

سعد رفیق            نے کہا کہ اپوزیشن کے اتحاد کا کریڈٹ عمران خان کی بچگانہ اور منتقمانہ پالیسیوں کو دینا چاہیے،اس غیر سنجیدہ حکومت سے ملک سنبھالا نہیں جارہا، ملک ان کی پالیسیوں سے لرز رہا ہے جب کہ میں اپوزیشن اتحاد کی حمایت کرتا ہوں کہ کیوں کہ یہ اتحاد وقت کی ضرورت تھا، متحدہ پوزیشن بنے گی تو حکومت پر دباوٴ بڑھے گا۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھ کہ اپوزیشن اتحاد اپنے آپ کو بچانے کیلئے نہیں بنایا گیا ، اگر حکومت ملک کو ٹھیک طریقے سے نہیں چلایا گیا تو اپوزیشن ٹف ٹائم دے گی جب کہ کوئی وزیراعظم اس ملک میں این آر او دینے کے قابل نہیں ہے۔

 

The post کوئی وزیراعظم اس ملک میں این ار او دینے کے قابل نہیں، سعد رفیق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2stAmZd

via Blogger http://bit.ly/2MfpRl8
January 16, 2019 at 12:07AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment