Ads

پاکستانی اوربھارتی ثقافت میں کوئی فرق نہیں ، سارہ علی خان

ممبئی: بالی ووڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان کی بیٹی سارہ علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں پاکستانی اور بھارتی کلچر میں کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران جب سارہ علی خان سے ان کے پاکستانی مداحوں کے متعلق پوچھاگیا توانہوں نے کہا ’میں وہاں کے بارے میں زیادہ نہیں جانتی لیکن میرے خاندان کے بہت سے لوگ پاکستان میں رہتے ہیں، ان کی ثقافت، فیشن، ان کا تلفظ، ان کے کھانوں کا ذائقہ اور جس طرح سے وہ رہتے ہیں  وہ ہمارے جیسا ہے۔ ہماری تہذیب ایک جیسی ہے لہٰذا مجھے ہمارے درمیان کوئی فرق محسوس نہیں ہوتا۔‘

واضح رہے کہ رواں سال سارہ علی خان نے دو فلموں ’کیدار ناتھ‘اور ’سمبا‘کے ذریعے بالی ووڈ میں ڈیبیو کیاہے اور ان کی دونوں فلمیں باکس آف کامیاب رہی ہیں۔

The post پاکستانی اوربھارتی ثقافت میں کوئی فرق نہیں ، سارہ علی خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QdGWws
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment