Ads

کے کے ایف کی گاڑیوں کے ٹرانسفر پر پابندی کی سفارش           

کراچی: فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی نے کے کے ایف کی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فوری پابندی لگائے جانے کی سفارش کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فیڈرل انوسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کی ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے کے کے ایف سے منی لانڈرنگ سے متعلق تحقیقات جاری ہیں اور اس حوالے سے ایف آئی اے نے محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو خط لکھ دیا جس میں کے کے ایف کی گاڑیوں کی ٹرانسفر پر فوری پابندی لگائے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کے مطابق پابندی لگائے جانے کی سفارش کے کے ایف کی گاڑیوں کی غیر قانونی منتقلیوں پر کی گئی، کے کے ایف کی گاڑیاں عہدیداران نے اپنے رشتے داروں کے نام پر منتقل کیں جب کہ کے کے ایف کے فنڈزمیں بھی عہدیداروں نے غبن کیا ہے۔

ذرائع ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ کے کے ایف کے اکاؤنٹس سے پیسے عہدیداران نے رشتے داروں کے اکاؤنٹس میں منتقل کیے اور منتقل کیے گئے پیسوں کے سیونگ سرٹیفیکیٹس بھی بنوائے گئے۔

The post کے کے ایف کی گاڑیوں کے ٹرانسفر پر پابندی کی سفارش            appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Fydi4f
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment