Ads

وزیراعظم سے ایم کیوایم رہنماؤں کی ملاقات؛ رابطوں میں بہتری کیلیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان اور ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صوبائی سطح پر دونوں جماعتوں کے درمیان رابطوں میں مزید بہتری کے لیے کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان سے گورنر سندھ عمران اسماعیل نے وزیراعظم آفس میں ملاقات کی جس میں سندھ کے عوام کو درپیش مسائل کے حوالے سے بات چیت کی گئی، اس موقع پر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے سندھ کی سیاسی صورتحال پر وزیراعظم کو اعتماد میں لیا اور جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بریف کیا۔وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سندھ کے عوام کی تکالیف کا مکمل احساس ہے تاہم مسائل کے حل کے لیے وفاقی حکومت اپنا کردار ادا کرے گی۔

وزیر اعظم عمران خان سے ایم کیو ایم کے ممبران قومی اسمبلی نے بھی ملاقات کی، ملاقات میں وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی خالد مقبول صدیقی، وزیر قانون ڈاکٹر فروغ نسیم اور ممبر قومی اسمبلی سید امین الحق کے علاوہ وزیر خزانہ اسد عمر، معاون خصوصی نعیم الحق اور ممبر قومی اسمبلی عامر ڈوگر بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے مابین صوبہ سندھ بالخصوص کراچی اور حیدرآباد جیسے بڑے شہروں کے شہریوں کو درپیش مسائل کے علاوہ اتحادی امور پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے صوبائی سطح پر دونوں جماعتوں کے درمیان رابطوں میں مزید بہتری کے لیے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی سربراہی میں کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔

The post وزیراعظم سے ایم کیوایم رہنماؤں کی ملاقات؛ رابطوں میں بہتری کیلیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2QSoj19
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment