Ads

سرمایہ کاری میں معاونت کیلیے ہر اقدام اٹھانے کیلیے تیار ہیں، مشیر تجارت 

 اسلام آباد:  

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے آسان کاروبار کے لیے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے کا ہدف دیا ہے اور ہم ہر وہ اقدام چاہتے ہیں جس سے کاروبار اور سرمایہ کاری میں معاونت ہو۔

اسلام آباد میں چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ معاشی صورتحال میں بہتری آ رہی ہے اور کاروبار میں بھی آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں، اس وقت آسان کاروبار کے لیے پاکستان 136 نمبر پر ہے، وزیراعظم نے پاکستان کی رینکنگ بہتر بنانے کا ہدف دیا ہے اور وزیراعظم پاکستان میں ہوٹلنگ اور سیاحت انڈسٹری کا فروغ بھی چاہتے ہیں۔

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ بینکوں سے قرضے لینے کا طریقہ بھی آسان بنایا جا رہا ہے اور ہمسایہ ملکوں سے تجارت بڑھانے کا عندیہ بھی دے دیا جب کہ ہماری ٹیم نے صوبوں کیساتھ مل کر ٹیکسز سے متعلق کام کیا، پورٹل بنایا ہے جہاں کمپنی کو تمام سہولتیں ایک جگہ ملیں گی، نئی کمپنیوں کی رجسٹریشن سے متعلق بھی آسانی پیدا کررہے ہیں، اب ون ونڈو کے ذریعے کمپنی کی رجسٹریشن ہوا کرے گی۔

مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹرزکو ریفنڈزجلدی نہیں مل رہے، ہر 15 دن بعد ایکسپورٹر کو اسٹیٹ بنک سے ریفنڈ کا سسٹم بنایا گیا ہے، پیداوار بڑھانے کے لئے جدید ٹیکنالوجی پرتوجہ دے رہے ہیں، تین انڈسٹریل اسٹیٹ تیار ہیں، چند ماہ میں فنکشنل ہو جائیں گے جب کہ بجلی کنکشن اور لوڈشیڈنگ کے اوقات سے متعلق شکایات ہیں، نیشنل انڈسٹریل پارک کو دو ماہ میں بجلی پہنچا دی جائے گی، پاکستان میں بجلی کے نرخ زیادہ ہیں، پانچ برآمدی شعبوں کیلئے بجلی کے نرخ کم کئے ہیں۔

وزیراعظم کے مشیر کا کہنا تھا کہ ملک میں انڈسٹری کو اپنے پاؤں پرکھڑاہونا چاہیے،کوئی سبسڈی نہیں ہونی چاہیے، موٹرسائیکل ، فریج ،مشینری انجنینرنگ پراڈکٹس کی نئی انڈسڑی کیلیے سبسڈی دیں گے، ارادہ ہے ان پیداواری انڈسٹریز کو دو سال کیلیے سبسڈی دی جائے جب کہ بلیک منی سے اکانومی نہیں چل سکتی، اس کوٹیکس ایبل کرنا ضروری ہے، جس کے پاس پیسا ہے بزنس کرے لیکن اس کوٹیکس دینا پڑے گا۔

The post سرمایہ کاری میں معاونت کیلیے ہر اقدام اٹھانے کیلیے تیار ہیں، مشیر تجارت  appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Batch3
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment