Ads

دبئی میں ماڈل متھیرا کار حادثے میں زخمی

دبئی: نامور پاکستانی ماڈل اور وی جے متھیرا دبئی میں کار حادثے میں بال بال بچ گئیں۔

26 سالہ ماڈل اور وی جے متھیرا کی کار گزشتہ روز دبئی میں کار حادثے کا شکار ہوگئی، متھیرا نےحادثے کی خبر انسٹاگرام پر دیتے ہوئے اپنی تصویر بھی شیئر کی جس میں وہ زخمی حالت میں اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

متھیرا نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے ساتھ ہوئے حادثے کی خبر دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کار کو دو ٹرک نے ٹکر ماری تھی تاہم خوش قسمتی سے وہ حادثے میں بال بال بچ گئیں۔ اس کے ساتھ انہوں نے حادثے کا شکار ہونے والی کار کی تصویر بھی شیئر کی جو بہت ہی بری حالت میں ہے۔

متھیرا نے اپنے  ساتھ کار میں موجود اپنی دوست سارہ کی خیریت کی بھی اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ ان کی دوست کی حالت بھی سنبھل رہی ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اپنے دوستوں کے بارے میں لکھا جنہوں نے اس وقت میں ان کی دیکھ بھال کی۔

متھیرا نے حادثے میں بال بال بچ جانے پر خدا کا شکر اداکرتے ہوئے کہا خدا نے مجھے ایک اور زندگی سے نوازا ہے اس کی رحمت ہمیشہ میرے ساتھ ہے۔

The post دبئی میں ماڈل متھیرا کار حادثے میں زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2Sw6mr0
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment