Ads

سپریم کورٹ نے بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا، وزیر خارجہ

 اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پیپلز پارٹی کی شازیہ مری نے نکتہ اعتراض میں کہا کہ سپریم کورٹ نے حکومت کو بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دیا، حکومت کب تک توہین عدالت کرتی رہے گی، حکومت پالیسی بیان دے کہ بلاول بھٹو کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے کب نکالا جائے گا۔

پیپلز پارٹی ہی کے رکن نوید قمر نے کہا کہ موجودہ حکومت ای سی ایل کو سیاسی انتقام کے طور پر استعمال کر رہی ہے،جب ای سی ایل میں نام ڈالا گیا تو سپریم کورٹ کے تحریری فیصلے کا انتظار نہیں کیا گیا، پی ٹی آئی کے رہنما کا نام تو 24 گھنٹے میں ای سی ایل سے نکال دیا جاتا ہے، اس معاملے پر اٹارنی جنرل کو بلایا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے جواب میں ایوان کو بتایا کہ سپریم کورٹ نے بلاول بھٹو زرداری کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا بلکہ اس پر غور کرنے کے لیے کہا ہے ۔ صرف اخبارات میں کہا گیا کہ ای سی ایل سے نام نکالنے کا حکم دیا گیا، ہم نے سپریم کورٹ کے حکم کا انکار نہیں کیا، ای سی ایل سے متعلق بنائی گئی حکومتی کمیٹی معاملے کو دیکھ رہی ہے، حکومت کو سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کا انتظار ہے۔ سپریم کورٹ کا فیصلہ جونہی آئے گا حکومت پالیسی واضح کرے گی۔

The post سپریم کورٹ نے بلاول کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم نہیں دیا، وزیر خارجہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2RwCePF
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment