لاہور: نامور پاکستانی اداکارہ ثنا جاوید کو پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقررکیا گیا ہے۔
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپرلیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی سے بڑے نام اور شخصیات جڑنے کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستانی شوبز اسٹار اور ماڈل ثنا جاوید کو پشاور زلمی کی خیرسگالی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
ثنا جاوید پی ایس ایل سیزن فور میں پشاور زلمی کو سپورٹ کریں گی۔ چیئرمین پشاور زلمی نے ثنا جاوید کو فرنچائز کاحصہ بننے پر خوش آمدید کا پیغام دیا ہے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: گل پانڑہ پشاور زلمی کی ریجنل برانڈ ایمبیسیڈر مقرر
ڈراماسیریل ’’خانی‘‘، ’’رومیو ہیر‘‘ جیسے میگا ہٹ ڈراموں میں اداکاری سے لاکھوں دلوں میں گھر کرنے والی ثنا جاوید کا شمار اس وقت پاکستان کی مقبول ترین نوجوان اداکاراؤں میں ہوتاہے۔
The post معروف اداکارہ ثنا جاوید پشاورزلمی کی خیر سگالی سفیر مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2SlGn8G
0 comments:
Post a Comment