Ads

رنویرسنگھ کوشوبزمیں متعارف کرانے کیلئے والد پررشوت دینے کا الزام

رنویرسنگھ کوشوبزمیں متعارف کرانے کیلئے والد پررشوت دینے کا الزام

ممبئی: بھارتی میڈیا میں گردش کرنے والی افواہوں کے مطابق رنویرسنگھ کے والد نے بیٹے کو شوبزمیں متعارف کرانے کے لیے بھارتی پروڈیوسر کو 10 لاکھ روپے کی رشوت دی۔

حال ہی میں دئیے گئے ایک انٹرویو میں رنویرسنگھ اپنے والد پررشوت دینے کے الزام پر پھٹ پڑے اورکہا مجھ جیسے لوگ جن کا شوبز میں کوئی رشتے دار نہیں ہوتا ہمیں یہاں اپنے قدم جمانے میں بہت محنت لگتی ہے، میں نے اپنی محنت اورلگن سے فلم انڈسٹری میں مقام بنایا ہے اوراب جب میں کیریئر کے اس مقام پر کھڑاہوں میں نے ایک بہت درد ناک خبرسنی ہے کہ میرے والد نے مجھے فلموں میں متعارف کرانے کے لیے پروڈیوسر آدیتیہ چوپڑا کو10 لاکھ روپے دئیے تھے، اس خبر نے مجھے بہت دکھ پہنچایا، اور اس بات نے میری شخصیت پرسوال کھڑے کردئیے ہیں جو میں نے اتنی محنت سے بنائی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے پر دپیکا اور رنویر کےخلاف مقدمہ درج

رنویرنے کہا میں نے کبھی اس طرح کا کوئی بیان نہیں دیا کہ میرے والد نے مجھے لانچ کرنے کے لیے رشوت دی ہے تو آپ میرے متعلق اتنا بڑا جھوٹ کیسے لکھ سکتے ہیں؟ میں نے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے کے لیے کڑی محنت کی ہے اور آج میں جس مقام پر ہوں مجھے اس پر فخر ہے۔

اداکار نے کہا ان افواہوں کے پھیلنے کے بعد نئے اداکار مجھے میسیج کرتے ہیں اورکہتے ہیں ہمارے پاس پیسے ہیں بتائیں اب ہم کیا کریں اورمیں انہیں کہتا ہوں یہ تمام باتیں جھوٹ ہیں ان پر یقین کرنا چھوڑ دیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کیا رنویر ہندو مذہب چھوڑ رہے ہیں؟

واضح رہے کہ اداکار رنویر سنگھ نے بالی ووڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز2010 میں فلم ’’بینڈ باجا بارات‘‘ سے کیا تھا، اس فلم کو بھارتی پروڈیوسرآدیتیہ چوپڑا نے پروڈیوس کیا تھا جب کہ فلم باکس آفس پر سپر ہٹ رہی تھی۔

 

The post رنویرسنگھ کوشوبزمیں متعارف کرانے کیلئے والد پررشوت دینے کا الزام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2FtUXVL

via Blogger http://bit.ly/2MdUmbd
January 16, 2019 at 12:36AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment