ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ شمیتا شیٹھی کے ساتھ ممبئی کی سڑک پر تین نامعلوم افراد نے بدتمیزی کی اور ان کے ڈرائیور کو بری طرح تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ شمیتا شیٹھی اپنے ڈرائیور کے ساتھ ممبئی کے ویویانا مال جارہی تھیں کہ اچانک موٹرسائیکل پر سوار 3 لڑکوں نے ان کی کار کو ٹکر ماردی۔ جب ڈرائیور نے کار سے اتر کر ان لڑکوں سے بات کرنے کی کوشش کی تو تینوں لڑکوں نے ڈرائیور کو بری طرح سے پیٹنا شروع کردیا۔ جب کہ شمیتا کو بھی بدسلوکی کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں بیچ سڑک پر گالیاں دیں۔
شمیتا شیٹھی نے ان کے ساتھ بدسلوکی کرنے اوران کے ڈرائیور پر تشدد کرنے والے تینوں لڑکوں کے خلاف رابوڈی پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ پولیس نے تینوں نامعلوم لڑکوں کے خلاف سیکشن 279، 323، 504، 506، 427 اور34 کے تحت کیس درج کرلیا ہے جب کہ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں لڑکوں کو جلد گرفتار کرلیاجائے گا۔
The post شمیتا شیٹھی کے ساتھ بیچ سڑک پر لڑکوں کی بدسلوکی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2WtOgIw
0 comments:
Post a Comment