مقبوضہ بیت المقدس: مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں نے 2003 سے عائد اسرائیلی پابندیوں کو توڑتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ میں داخل ہوکر نماز ادا کی۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سیکڑوں فلسطینی مسلمانوں نے مسجد اقصیٰ کے مقفل شدہ باب الرحمہ کے دروازے کو کھول کر اندر داخل ہوئے اور نماز ادا کی۔ باب الرحمہ میں داخلے پر اسرائیل نے 2003 سے پابندی لگا کر بند دروازے کو تالا لگا دیا تھا۔
16 سال بعد اذان کی آواز گوجنے پر انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، فلسطینی مسلمان اشکبار آنکھوں کے ساتھ سجدہ شکر میں جاگرے، نعرہ تکبیر سے مسجد اقصیٰ کا کونا کونا گونج اُٹھا اور فلسطین کی آزادی کے لیے نعرے بلند ہوتے رہے۔
واضح رہے کہ 2003 میں بند کیے گئے باب الرحمہ کی بندش کو اسرائیلی عدالت نے ختم کرنے کا حکم دیا تھا تاہم اس پر عمل درآمد نہ ہوسکا تھا تاہم مسجد اقصیٰ کی مذہبی معاملات کی نگرانی کرنے والی اردن کی ایجنسی (Religious Endowments Authority) نے باب الرحمہ کو کھولنے کا اعلان کیا تھا۔
The post فلسطینیوں کی 16 سال بعد مسجد اقصیٰ کے باب الرحمہ میں نماز کی ادائیگی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2NlLNMh



0 comments:
Post a Comment