Ads

مردان میں دستی بم کے دھماکے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی

مردان: مردان کے علاقے معیار زور منڈی کے قریب دستی بم دھماکے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق معیار زوڑ منڈی میں دستی بم ریت میں چھپایا گیا تھا، مزدور اٹھا کر کھولنے لگا تو پھٹ گیا جب کہ دھماکے کی زد میں چنگ چی رکشہ بھی آگیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار 3 بچے، ڈرائیور اور 3 مزدور زخمی ہوگئے، واقعہ کے بعد امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو مردان میڈیکل کمپلیکس اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا۔

دھماکے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، پولیس کے مطابق رکشے میں سوار تینوں بچے آپس میں بھائی  ہیں جب کہ دستی بم کی برآمدگی کے حوالے سے تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

The post مردان میں دستی بم کے دھماکے میں 3 بچوں سمیت 7 افراد زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2DQOcKu
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment