Ads

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 5 افراد جاں بحق

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے لسبیلہ میں بارشوں سے سیلاب کے باعث 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے علاقوں میں موسلا دھار بارشوں نے سیلابی صورتحال پیدا کر دی ہے، ضلع لسبیلہ میں اوتھل، لاکھڑا سب سے زیادہ متاثر ہوئے جہاں امدادی کارروائیوں میں پاک فوج، ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے سمیت ایف سی اور دیگر نے حصہ لیا۔ ڈی سی لسبیلہ شبیر احمد مینگل کے مطابق آج علاقے میں فضائی کارروائی شروع کی جائے گی۔

بارشوں کے باعت سیلابی ریلے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جب کہ 25 سے زائد گھر متاثر ہوئے ہیں، متاثرہ علاقوں میں کشتیاں لے جانا بھی مشکل ہوگیا اب متاثرہ علاقوں میں فضائی ریسکیو آپریشن کیا جائے گا۔  دوسری جانب پی ڈی ایم اے کی جانب سے ٹیمیں روانہ کرکے ہنگامی بنیادوں پر امدادی کام شروع کردیا گیا ہے۔

The post بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2EpqTZS
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment