Ads

ڈھاکا؛ رہائشی عمارت میں کیمیکل گودام میں آتشزدگی سے 70 افراد ہلاک

ڈھاکا: بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں کیمیکل کے گودام میں آتشزدگی سے 70 افراد زندہ جل گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈھاکا کے تاریخی قدیم علاقے چوک بازار میں ایک رہائشی عمارت کی پہلی منزل پر واقع کیمیکل کے گودام میں رات گئے اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ کیمیکل جلنے سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور پھر بڑھتے بڑھتے پڑوسی عمارتوں تک پہنچ گئی۔

آگ اتنی شدید اور خوفناک تھی کہ اس کی زد میں آنے والے بہت کم لوگوں کو جان بچانے کا موقع مل سکا اور وہ جل کر کوئلہ ہوگئے۔ اس واقعے میں اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ درجنوں زخمی ہیں جن میں سے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

آگ بجھانے والے کارکنوں نے آگ پر قابو پالیا ہے۔ بنگلہ دیش فائر سروس کے سربراہ علی احمد کے مطابق آگ ممکنہ طور پر گیس سلنڈر سے لگی۔

ڈھاکا کا یہ علاقہ چوک بازار صدیوں پرانا جس کی گلیاں بہت تنگ ہیں اور آمنے سامنے عمارتوں کے درمیان فاصلہ ایک فٹ سے بھی کم ہے۔ اس کے باوجود یہ علاقہ کیمیکل کے کاروبار کا مرکز ہے۔

The post ڈھاکا؛ رہائشی عمارت میں کیمیکل گودام میں آتشزدگی سے 70 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2SRY1lw
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment