Ads

بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 80 افراد ہلاک 200 کی حالت غیر

دسپور: بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 80 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 200 شہریوں کی حالت غیر ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست آسام کے دو مختلف علاقوں میں ایک ہی روز زہریلی شراب پینے کے واقعات میں مجموعی طور پر 80 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ 200 افراد کی حالت غیر ہے جو زیر علاج ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ آسام کے علاقے گولہ گھٹ میں زہریلی شراب پینے سے 55 افراد ہلاک ہوئے جب کہ جورہٹ میں 25 افراد زہریلی شراب کا شکار بنے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں بڑی تعداد خواتین کی بھی ہے۔

وزیراعلیٰ آسام نے دونوں کی واقعات کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے ذمہ داروں کو منطقی انجام تک پہنچانے کا حکم دیا ہے جس کے بعد پولیس نے زہریلی شراب فروخت کرنے والے ایک شخص کی گرفتاری کا دعویٰ کیا ہے۔

دوسری جانب محکمہ ایکسائز نے بھی انکوائری کمیٹی تشکیل دیتے ہوئے زہریلی شراب کی فروخت کی روک تھام میں ناکامی پر دو مقامی افسران کو معطل کرکے رپورٹ وزیراعلیٰ کو پیش کردی ہے۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل اتر پردیش اور اتر کھنڈ میں ایک ہی دن میں زہریلی شراب پینے سے 100 سے زائد افراد اپنی جانوں سے چلے گئے تھے جب کہ  ان علاقوں میں سالانہ زہریلی شراب سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ہزاروں میں ہے۔

The post بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 80 افراد ہلاک 200 کی حالت غیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2Iz5fWZ
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment