ڈیرہ مراد جمالی: مزدور چوک پر موٹر سائیکل میں نصب بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی کے مزدور چوک پر اس وقت دھماکا ہوا جب لوگوں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھی، دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ 8 زخمی ہوگئے، جاں بحق شخص کی لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ زخمیوں میں سے 5 کی حالت انتہائی نازک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب تھا اور اس کے لئے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس استعمال کی گئی۔ واقعے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی کو مزید سخت کردیا گیا ہے۔
The post ڈیرہ مراد جمالی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق، 8 زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2GHEmOO
0 comments:
Post a Comment