Ads

لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک بار پھر گڑھا پڑگیا، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار

 لاہور: علامہ اقبال ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑنے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔   

لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر ایک بار پھر گڑھا پڑنے کی وجہ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی 10 سے زائد پروازیں تاخیر کا شکار ہوگئیں، ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا ہے جب کہ رن وے کو 2 بجے تک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر گڑھا پڑنے کے باعث پرواز حادثے سے بچ گئی

واضح رہے کہ چند روز قبل بھی لاہور ایئرپورٹ کے مرکزی رن وے پر گڑھا پڑگیا تھا جس کے باعث اسلام آباد سے آنے والی پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

The post لاہور ایئرپورٹ کے رن وے پر ایک بار پھر گڑھا پڑگیا، متعدد پروازیں تاخیر کا شکار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2T1tH7f
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment