Ads

بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی خاتون شہید

لاہور: بھارتی بارڈرسیکیورٹی فورس کی فائرنگ سے زخمی ہونےوالی پاکستانی خاتون گلشن بی بی دو روز بعد امرتسر کے اسپتال میں دم توڑ گئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ذہنی معذور پاکستانی خاتون گلشن بی بی کو 20 فروری کو بی ایس ایف نے کرتارپور کے علاقے میں زیرولائن کےقریب فائرنگ کرکے زخمی کیاتھا اور پھر اسے امرتسر کے بابانانک اسپتال میں داخل کروادیا گیا تھا جہاں وہ آج جمعہ کی صبح دم توڑگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  20 فروری کو اس خاتون کے حوالے سے پاکستان رینجرزپنجاب اوربی ایس ایف انڈیا کے مقامی کماندڑوں کی فلیگ میٹنگ بھی ہوئی تھی، ذرائع کے مطابق پاکستانی خاتون کی میت واہگہ بارڈرکے راستے پاکستان کے حوالے کیے جانے کا امکان ہے۔

The post بھارتی فوج کی فائرنگ سے پاکستانی خاتون شہید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2T4TUlH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment