Ads

کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ترجمان پاک فوج

 راولپنڈی: آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طورپرتیار ہے۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاک فوج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طورپرتیارہے، پاک فضائیہ اورپاک بحریہ بھی مکمل طورپرالرٹ ہے جب کہ کشیدہ صورتحال کے باعث ایل اوسی پر پاک فوج کے دستے ہائی الرٹ ہیں، کنٹرول لائن پرپاکستانی فوج بھارتی اشتعال انگیزیوں کا موثرجواب دے رہی ہے جب کہ عوام افواہوں سے ہوشیار اور سوشل میڈیا کے استعمال میں محتاط رہیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: پاکستان کا بھارت کو کرارا جواب، پاک فضائیہ نے 2 بھارتی طیارے مارگرائے

آئی ایس پی آرکا کہنا ہے کہ جوابی کارروائی میں بھارتی چوکیوں کو نقصان پہنچنے اورفوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں جب کہ بھارت کی سول آبادی پر گولہ باری سے چارشہری شہید اوردو زخمی ہوئے۔

 

واضح رہے کہ گزشتہ روزپاکستان نے بھارت کوکرارا جواب دیتے ہوئے 2 بھارتی طیاروں کو مارگرایا تھا جب کہ ایک بھارتی پائلٹ بھی گرفتار کرلیا گیا تھا۔

The post کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں، ترجمان پاک فوج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BYWSy6
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment