Ads

محمد حفیظ کی انگلینڈ میں ہاتھ  کی کامیاب سرجری

محمد حفیظ کی انگلینڈ میں ہاتھ  کی کامیاب سرجری

 لندن: پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن میں لاہور قلندرز کی کپتانی کے فرائض انجام دینے والے محمد حفیظ کی انگلینڈ میں ہاتھ  کی کامیاب سرجری ہوگئی ہے۔

قومی آل راؤنڈر کا آپریشن مشہور برطانوی ڈاکٹر مائک ہیٹن نے کیا ، محمد حفیظ کی اہلیہ نازیہ حفیظ نے سوشل میڈیا پر 2 تصاویر شیئر کی ہیں جس میں محمد حفیظ اپنے برطانوی معالج کے ساتھ دیکھے جا رہے ہیں۔ نازیہ حفیظ پر امید ہیں کہ محمد حفیظ بہت جلد صحت یاب ہوں گے۔

پی ایس ایل کے کراچی کنگز کے خلاف میچ میں لاہور قلندرز کی قیادت کرتے ہوئے محمد حفیظ کیچ پکڑنے کی کوشش کے دوران زخمی ہو گئے تھے، بعد ازاں ان کا اسکین کروایا گیا جس میں حفیظ کو 4 سے 6 ہفتوں کے آرام کا مشورہ دیا گیا۔ اس صورت حال کے بعد نہ صرف لاہور قلندرز کی قیادت اے بی ڈی ویلیئرز کو سونپ دی گئی بلکہ حفیظ کی جگہ سلمان بٹ کو بھی لاہور قلندرز کا حصہ بنایا گیا۔

The post محمد حفیظ کی انگلینڈ میں ہاتھ  کی کامیاب سرجری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BQ9sjr

via Blogger https://ift.tt/2VgYhHD
February 24, 2019 at 12:28AM
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment