Ads

فنانشل ٹاسک فورس ؛ پاکستان کا بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیا

پیرس: فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی بلیک لسٹ میں پاکستان کی شمولیت کا خطرہ ٹل گیا۔  

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارت کو عالمی عدالت میں کلبھوشن کیس کی سماعت کے بعد ایک اور محاذ پر منہ کھانی پڑی، فنانشل ایکشن ٹاسک فورس نے پاکستان کا نام ’گرے لسٹ‘ میں برقرار رکھا جب کہ بھارت کی خواہش کی تھی کہ اس بار پاکستان کا نام بلیک لسٹ میں شامل کرا دیا جائے۔

پاکستان کو گزشتہ برس فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کی گرے لسٹ میں شامل کیا گیا تھا جس پر پاکستان نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے منی لانڈرنگ  اور دہشت گردی کی معاونت کرنے جیسے الزامات کا جائزہ لیتے ہوئے سدباب کے لیے سخت اقدامات اُٹھائے۔

فنانشل ٹاسک فورس کے آج ختم ہونے والے 6 روزہ اجلاس میں  آئی ایم ایف، عالمی بینک، اقوام متحدہ، مالیاتی انٹیلی جنس یونٹس سمیت کئی عالمی اداروں نے اپنی رپورٹس میں پاکستان کی کاوشوں کا زکر کیا جس پر بھارتی پروپیگنڈے کے باوجود فنانشل ٹاسک فورس نے پاکستان کو بلیک لسٹ میں شامل نہیں کیا۔

واضح رہے کہ فنانشل ٹاسک فورس کا آئندہ اجلاس رواں برس مئی میں ہوگا جس میں پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی اور پاکستان مزید مثبت اقدامات ثابت کرنے میں کامیاب ہوگیا تو اس کا نام گرے لسٹ سے بھی نکالا جا سکتا ہے۔

The post فنانشل ٹاسک فورس ؛ پاکستان کا بلیک لسٹ ہونے کا خطرہ ٹل گیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2TaHqZE
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment