اسلام آباد: پاکستان اور بھارت میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل تشکیل دے دیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سرحدوں پر پاک بھارت کشیدگی کے تحت کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری رابطے کے لیے دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا ہے جو 24 گھنٹے کام کرے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹرمحمد فیصل کا کہنا ہے کہ کرائسز مینجمنٹ سیل سفارتی سطح اور سرحدی صورتحال کے حوالے سے رابطے میں رہے گا، اس سلسلے میں رابطہ نمبرز بھی جاری کیے جائیں گے۔
ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ بھارت نے اگر ہم پر جنگ مسلط کی یا کوئی مہم جوئی کرنے کی کوشش کی تو پاکستان مناسب جواب دے گا۔
The post پاک بھارت کشیدگی، دفتر خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2VgKdxW
via Blogger https://ift.tt/2ErMSPJ
February 23, 2019 at 06:14AM
0 comments:
Post a Comment