ممبئی: سابق بھارتی کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو کو پاکستان سے محبت مہنگی پڑگئی انہیں مقبول ترین کامیڈی شو’’ دی کپل شرما شو‘‘ سے نکال دیاگیا۔
مقبوضہ کشمیر میں پلوامہ خودکش حملے کا نزلہ سابق بھارتی کرکٹر اورسیاستدان نوجوت سنگھ سدھو پر جاگرا ہندوانتہا پسندوں کے دباؤ کے باعث سدھو کو بھارت کے مقبول ترین کامیڈی شو’’دی کپل شرماشو‘‘سے نکال دیا گیا۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر میں کار بم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک
پلوامہ حملے پر نوجوت سنگھ سدھو نے دیگر بھارتیوں کی طرح پاکستان پر الزام لگانے کے بجائے کہاتھا کہ چند لوگوں کے لیے کیا آپ پوری قوم کو قصور وار ٹہراسکتے ہیں؟ یہ بہت بزدلانہ حملہ تھا اور میں اس کی بھرپور انداز میں مذمت کرتاہوں، اس طرح کی کارروائی کرنے والوں کو سزا دینی چاہئے۔
اس خبرکوبھی پڑھیں: جاوید اختر اور شبانہ اعظمی کو ہندو انتہا پسندوں کا خوف، دورہ پاکستان منسوخ
سدھو کے اس بیان کے بعد بھارتی سوشل میڈیا پر ان کے خلاف محاذ کھل گیا تھا اوربھارتیوں نے سدھو پر شدید تنقید کرتے ہوئے انہیں ’’دی کپل شرما‘‘ شو سے نکالنے کا مطالبہ کیا تھا، علاوہ ازیں انہیں نا نکالنے کی صورت میں شو کو بند کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اور اب خبر آئی ہے کہ ہندوانتہاپسندوں کے خوف اور دباؤ کی وجہ سے سدھو کو شو سے نکال دیا گیا ہے اور ان کی جگہ اب شو میں جج کے فرائض ارچنا پورن سنگھ انجام دیں گی۔
The post پلوامہ حملہ؛ پاکستان کی حمایت پر سدھو کو ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا گیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2GuBJQt
via Blogger http://bit.ly/2BFJ3EL
February 16, 2019 at 03:14AM
0 comments:
Post a Comment