اسلام آباد: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا بھی مشکل بنادیا ہے۔
حج اخراجات میں اضافے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستانی حجاج کو دینی فریضہ کی ادائیگی میں مشکلات سے دوچار کردیا، ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے عوام کا مکہ اور مدینہ جانا مشکل بنادیا، حکومت نے ملکی تاریخ کا سب سے مہنگا حج قوم کو دیا ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : جس کے پاس پیسے ہوں وہ حج کے لیے جائے گا
شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت نے حج کو مقدس مذہبی عبادت نہیں بلکہ آمدن کے ذریعے کے طور پر لیا، پی ٹی آئی پہلی کابینہ ہے جس نے حج پر کسی قسم کی کوئی سبسڈی نہیں دی۔ تیل کی قیمتوں میں کمی اور دیگر فوائد حاجیوں کو کیوں نہیں دیے گئے، ہماری حکومت نے 2018 تک قربانی سمیت حج پیکجز کو مہنگا ہونے سے روکے رکھا۔
اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے کہا کہ حج کاروبار کا ذریعہ نہیں عبادت ہے، حکومت نے اللہ کے مہمانوں کو سہولت دینا ہوتی ہے، بھارت میں بھی حجاج کرام کو سہولت دی جاتی ہے۔ عام آدمی کے لیے حج کا سوچنا بھی موجودہ حکومت نے محال کردیا، اپوزیشن حج پیکجز میں اس قدر اضافے کا معاملہ قومی اسمبلی میں اٹھائے گی۔
The post ریاست مدینہ کی دعویدار حکومت نے عوام کا حج کرنا بھی مشکل بنادیا، شہباز شریف appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2t1cjku
0 comments:
Post a Comment