Ads

مودی حکومت کی جنونیت سے بھارت میں موجود پاکستانی غیرمحفوظ ہیں، ترجمان دفترخارجہ  

اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کی جنونیت سے کشمیریوں اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کی زندگی کو خطرہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے دفترخارجہ کے ترجمان ڈاکٹر محمد فیصل نے بھارتی جیل میں پاکستانی شہری کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اور میڈیا کے حالیہ رویے سے بھارت میں موجود پاکستان غیر محفوظ ہیں اور ان کی زندگی کو خطرہ ہے جب کہ مودی حکومت اور بھارتی میڈیا کی جنونیت سے مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے کشمیریوں کی زندگی کو بھی خطرات لاحق ہیں۔

واضح رہے کہ انتہاپسند ہندووں نے بھارتی جیل میں قید پاکستانی شہری کو پتھر مار کر قتل کردیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بھارتی جیل میں ہندو انتہا پسندوں کے ہاتھوں پاکستانی قیدی قتل

The post مودی حکومت کی جنونیت سے بھارت میں موجود پاکستانی غیرمحفوظ ہیں، ترجمان دفترخارجہ   appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو https://ift.tt/2BXMKWH
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment