Ads

مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ

 کراچی: وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی صدارت میں سندھ پاپولیشن ٹاسک فورس کا اجلاس ہوا، وزیراعلیٰ سندھ کو ٹاسک فورس کے طالب لاشاری نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سندھ میں خاندانی منصوبہ بندی کا پروگرام کامیابی سے چل رہا ہے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے، ہماری آبادی کے بڑھنے کے دو اسباب ہیں، ایک وجہ قدرتی پیدائش ہے جب کہ دوسری لوگوں کی نقل مکانی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 2017 کی مردم شماری سے ثابت ہوا کہ آبادی کے بڑھنے کی شرح 2.4 فیصد سالانہ ہے، پاکستان کی آبادی 207.8 ملین ہے جبکہ سندھ کی آبادی 47.8 ملین ہے جو ہم سمجھتے ہیں کم دکھائی گئی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ بڑھتی آبادی سے روزگار کے ذرائع، صحت کی سہولیات، تعلیم، خوراک، رہائش وغیرہ کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں، آبادی کو کنٹرول کرنے کیلئے چائلڈ میرج رسٹرینٹ ایکٹ، ریپروڈکٹیو ہیلتھ رائیٹس بل، پاپولیشن پالیسی آف سندھ 2016 جیسے اقدامات کیے ہیں۔

The post مردم شماری میں سندھ کی آبادی کم دکھائی گئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو http://bit.ly/2TB5UIB
Share on Google Plus

About Unknown

This is a short description in the author block about the author. You edit it by entering text in the "Biographical Info" field in the user admin panel.
    Blogger Comment
    Facebook Comment

0 comments:

Post a Comment